ریلوے نے نو، 10، 11 تاریخ کو غیر معمولی ریزرویشن منسوخ کرنے پر 10 ہزار
روپے سے زائد کی رقم کی واپسی کی رقم نقد نہ دے کر اس کی ادائیگی کے بینک
اکاؤنٹ میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریلوے بورڈ کے ترجمان انل
کمار سکسینہ نے آج یہاں بتایا کہ حکومت کی طرف سے
پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹ منسوخ کئے جانے کے بعد ریلوے کی مخصوص
ٹکٹوں کی ریزرویشن میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔لوگوں نے لاکھوں روپے کے ٹکٹ بک کرائے ہیں۔